پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والی قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی،
ساتھ ہی حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی، وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے موجودہ قومی سلامتی صورتحال پر بریفنگ دی تھی۔

مزید پڑھیں : جارحیت مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

یاد رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق ان کیمرا سیشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی رہنماؤں کو پاک فوج کی تیاریوں سے جبکہ وزیر اطلاعات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں