پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

پاکستانی باکسر کا بھارتی مدمقابل کیلیے منفرد تحفہ، دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی باکسر نے بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد اسے نایاب اور منفرد تحفہ دے کر امن پسندی کا پیغام دیا جسے سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا جارہا ہے۔

تھائی لینڈ میں پاکستان کے فاتح باکسر شہیر آفریدی نے اپنے طرز عمل سے یہ ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک امن پسند اور محبت کرنے والی قوم ہے۔

ایک طرف تو بھارت پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کو بہانہ بنا کر پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے تو دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے باوجود امن اور محبت کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

boxer shahir afridi

اس کا عملی مظاہرہ گزشتہ روز تھائی لینڈ میں نظر آیا جب شہیر آفریدی نے بھارتی سکھ باکسر کو شکست دینے کے بعد سکھوں کے روحانی پیشوا گرو نانک کے آبائی علاقے کرتار پور کی مٹی کا تحفہ دیا اور محبت کی نئی مثال قائم کی اس کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستانی عزت اور محبت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر تھائی لینڈ میں ہونے والے مقابلے کے بعد پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے سننے کے بعد ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں : پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو دھول چٹا دی

سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی ویڈیو میں سکھ باکسر کو کرتار پور کی زمین کی مٹی کا تحفہ حاصل کرکے خوش ہوتے اور اسے چومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں