کراچی: خیبر پختونخوا سے کراچی میں قتل کرنے کے ارادے سے آنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے قتل کی نیت سے کراچی آنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ شہری نے گھر کے باہر مسلح شخص کی موجودگی کی 15 پر اطلاع دی، اطلاع پر 15 پاک کالونی یونٹ کانسٹیبل فضل فوری طور پر موقع پر پہنچا۔
حکام کا کہنا تھا کہ شہری کی اطلاع پر اسلحہ سمیت ملزم کو گرفتارکرلیا ، 15 پر اطلاع دینے والے شہری نے بتایا ملزم خیبرپختونخوا سے قتل کرنے آیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔