کراچی : اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں ایک سے دو فیصد کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا ، اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی 50سے100بیسزپوائنٹس کی کمی کرسکتا ہے
شرح سود میں ممکنہ رد و بدل کے حوالے سےکاروباری برادری، سرمایہ کار اورماہرین معیشت بےچینی سے منتظر ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ موجودہ بارہ فیصد شرح سود میں ایک سے دو فیصد کمی کا امکان ہے، جس کا مقصد کاروباری لاگت کو کم کرکے صنعتی سرگرمیوں کو بحال کرنا اور معاشی پہیہ دوبارہ متحرک کرنا ہے۔
وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے، تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔
رواں مالی سال کےدوران اسٹیٹ بینک شرح سود میں 10 فیصد کمی کر چکا ہے،
مرکزی بینک نے کہا کہ اپریل 2025میں پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.3 فیصد رہی، مارچ 2025میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، مارچ 2025میں ترسیلات زرریکارڈ4ارب 10کروڑڈالر موصول ہوئیں.
اسٹاک ماہرین کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔
ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک سے شرح سود کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ میں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض کا کہنا ہے کہ اپریل میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی، اگر شرح سود میں کمی نہ کی گئی تو ایکسپورٹ مزید متاثر ہوگئی۔