پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

روئی کی قیمتوں میں اضافہ، ابتدائی سودے کتنے فی من طے ہو رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: روئی کی قیمتوں میں 2 ماہ بعد تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، ابتدائی فی من سودوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روئی کی قیمتیں 500 روپے اضافے سے 17 ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئیں، صوبہ سندھ کے بعض ساحلی شہروں میں کپاس کی جزوی چنائی بھی شروع ہو گئی ہے۔

کاٹن جنرز فورم کے مطابق کپاس کی نئی فصل کے ابتدائی سودے 8 ہزار 300 روپے فی من تک طے ہو رہے ہیں، جب کہ نئی روئی کے ایڈوانس سودے 17 ہزار 300 روپے فی من تک طے کیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے کاٹن ایئر 2025۔26 کے لیے کپاس کا پیداواری ہدف 18۔10 ملین بیلز مختص کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان دنیا میں کپاس پیدا کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے، جس کے پاس ایشیا میں کپاس کاتنے کی تیسری سب سے بڑی صلاحیت بھی ہے، جہاں ہزاروں جننگ اور اسپننگ یونٹس کپاس سے ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں کپاس کے کاشتکار موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں، کیوں کہ موسم کے غیر متوقع نمونے اور شدید گرمی بڑھتے ہوئے موسموں کو مختصر کر رہی ہے۔ اس سے کیڑوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر سفید مکھی اور گلابی بول ورم، جس کے نتیجے میں کسانوں کو کیڑے مار ادویات پر زیادہ انحصار کرنا پڑتا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں