پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

ایرانی عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں حج سیزن 2025 کا آغاز ہوچکا ہے، دنیا بھر سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ایرانی عازمین حج کی پہلی پرواز گزشتہ روز مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر محکمہ پاسپورٹ کے حکام نے ایرانی عازمین حج کے پہلے قافلے کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر امیگریشن اور دیگر امور آسانی اور موثر طریقے سے مکمل کیے گئے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق عازمین حج کے امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

بارڈرر پلیٹ فارمز کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے ساتھ ہی کوالیفائڈ اور کئی زبانیں بولنے والے عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔

حج سیزن کے دوران فضائی، بری اور بحری پورٹس پر عازمین حج کی آمد کے عمل کو آسان بنانے کیلیے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

عازمین کی خدمت کے لیے 6 ایئرپورٹس کو مختص کیا گیا ہے، جس میں ینبع، طائفٹ، جدہ، مدینہ منورہ، ریاض اور دمام انٹرنیشنل ایئر پورٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب وزٹ ویزا رکھنے والوں کی مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر سخت پابندی لگادی گئی ہے۔مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

وزارت حج نے عازمین کو خاص ہدایات جاری کردیں

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق ان ہدایات سے متعلق مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبر دار کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں