پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آیا، پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک کر دیا گیا۔

پاکستان کی معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے بھارتی مداح جب ان کا انسٹاگرام پروفائل دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایک نوٹس ظاہر ہوتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اکاؤنٹ قانونی درخواست کے تحت بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگر بھارتی صارفین وی پی این کے ذریعے کوشش کرتے ہیں تو بلاک فنکاروں کے اکاؤنٹس تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے۔

یاد رہے کہ عابدہ پروین کے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بڑی تعداد میں چاہنے والے موجود ہیں، جن کی جانب سے بھارت کے اس اقدام کی سختی سے مذمت کی جارہی ہے۔

اس سے قبل پہلگام میں جھوٹا ڈرامہ رچانے اور اپنی فوج کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا تھا۔

مودی کی انتہاء پسند سوچ کی حامل حکومت نے آل راؤنڈر کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا تاکہ بھارتیوں تک ان کا ردعمل نہ پہنچ سکے۔

عابدہ پروین اور عاطف اسلم کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے، ویڈیو وائرل

یہی نہیں بلکہ سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف، اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز پر بھی بھارت میں پابندی لگائی جاچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں