پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

ٹرمپ کا الکاٹراز جیل دوبارہ فعال کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطرناک اور سفاک مجرموں کیلیے الکاٹراز جیل دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک حیران کُن اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ وفاقی بیورو آف پرزنز کو ہدایت دے رہے ہیں کہ مشہور زمانہ الکاٹراز جیل کو دوبارہ تعمیر کر کے فعال کریں تاکہ خطرناک اور سفاک مجرموں کو وہاں قید کیا جا سکے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ الکاٹراز جیل کو دوبارہ تعمیر کرکے کھولا جائے، جب ہم ایک سنجیدہ قوم تھے تو خطرناک مجرموں کو کسی ہچکچاہٹ کے بغیر وہاں قید کیا جاتا تھا، جہاں وہ کسی کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

الکاٹراز جیل سان فرانسسکو بے کے وسط میں جزیرے پر واقع ہے، اس جیل کو ایک وقت میں امریکا کی سب سے سخت سیکیورٹی والی جیل سمجھا جاتا تھا، اس میں مشہور مجرم ال کیپون سمیت کئی خطرناک ملزمان قید رہے، اسے 1963ء میں بند کردیا گیا تھا، کیونکہ اس کا خرچ دیگر جیلوں سے تقریباً تین گنا زیادہ تھا۔

ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ الکاٹراز کو بڑا، جدید اور محفوظ بنایا جائے گا، اس میں جدید سیکیورٹی کے تمام تقاضے شامل ہوں گے۔ محکمہ انصاف، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے تعاون سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر زور دے رہا ہوں۔

واضح رہے کہ نئے امریکی صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد کچھ امریکی شہری حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں، برطانیہ اور آئرلینڈ میں پاسپورٹ درخواستوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ان کے مخالفین پالیسیوں سے تنگ آکر امریکا سے یورپ منتقل ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

جب امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے لیے دوسری مدت کا اعلان کیا تو نیویارک سٹی میں رہنے والا ایک جوڑے نے اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا۔

امریکا نے پاکستان اور بھارت کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

انہوں نے یہ طے کرلیا تھا کہ اگر ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہوگئے، تو وہ امریکہ چھوڑ کر بیرون ملک (یورپ) منتقل ہوجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں