ملتان : کراچی کی کمپنی سے 29 کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم ملتان سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم انٹرنیشنل فراڈ گروہ کا پاکستان میں فرنٹ مین ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر ونگ کراچی نے 29 کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم کو ملتان سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، ملزمان نے کراچی کی کمپنی سے 29کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم انٹرنیشنل فراڈ گروہ کا پاکستان میں فرنٹ مین ہے اور ملزم کا بھائی اور بھتیجا بیرون ممالک سے فراڈ کرتے ہیں۔
ملزمان نے انٹرنیشنل فوڈچین کےنام پرفراڈکیاتھا اور جعلی کمپنی کیلئے قطر کی اعلیٰ شخصیت کا نام استعمال کیاگیا، فراڈ کا مقدمہ 2023میں درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں : 4 ارب 20 کروڑ روپے سیلز ٹیکس فراڈ کا ملزم گرفتار
یاد رہے ایک ماہ قبل کراچی میں آر ٹی او ون نے چار ارب بیس کروڑروپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ بلال امام کوگرفتار کیا تھا۔
ملزم آر ٹی او ون کی جانب سے ایک ارب نوے کروڑ اور ایل ٹی او کی جانب سے دو ارب تیس کروڑروپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث تھا۔