کراچی : نیب قوانین میں تبدیلی کے بعد مقدمات کی حیثیت کا تعین کرنے کیلیے 7رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نیب قوانین میں تبدیلی کے بعد مقدمات کی حیثیت کا تعین کرنے کیلیے 7 رکنی کمیٹی کی تشکیل کردی گئی۔
عدالت نے 80 سالہ ملزم کی ایک سی ایل سے نام خارج کرنے کا معاملہ کمیٹی کو بھیج دیا ، وکیل درخواست گزار عامر رضا نقوی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مسعود جعفری دل کے مریض ہیں، پیس میکر لگا ہوا ہے، انہیں علاج کیلیے بیرون ملک جانا پڑتا ہے، نام آی سی ایل سے خارج کیا جائے ۔
عدالت کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی تشکیل کے بعد اسے موقع دیا جا چاہیے کہ وہ کیسز کی حیثیت کا فیصلہ کرسکے۔
جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیئے ممکن ہے یہ کیس اینٹی کرپشن کورٹ چلا جائے، بہتر ہوگا کہ وہی عدالت کوئی فیصلہ کرے، جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ طبیعت کی خرابی کے باعث درخواست گزار کی زندگی کو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔