منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

آئی سی سی کی سالانہ ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی تاریخی تنزلی، 8 ویں پوزیشن

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کی 2025 کی سالانہ ٹیم رینکنگ میں پاکستان ٹیم ٹی 20 میں آٹھویں نمبر پر ون ڈے اور ٹیسٹ میں سری لنکا سے بھی نیچے چلی گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی غیر مستقل مزاج کارکردگی رنگ لے آئی اور مسلسل شکستوں کے بھنور میں پھنسی گرین شرٹس کی آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی سالانہ ریکنگ میں تاریخی تنزلی ہوئی اور ٹیم آٹھویں نمبر پر چلی گئی۔ جب کہ ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی سری لنکا سے پیچھے ہے۔

کئی سال سے شدید مالی بحران کا شکار سری لنکا نے تینوں فارمیٹ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ میں قومی ٹیم صرف بنگلہ دیش اور افغانستان سے آگے ہے تاہم ان سے بھی بالترتیب تین اور پانچ پوائنٹس کا فرق ہے۔

ون ڈے کی سالانہ رینکنگ میں پاکستان کا پانچوں اور ٹیسٹ رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے۔

آئی سی سی کی سال 2025 کے ٹیسٹ فارمیٹ میں آسٹریلیا نے اپنی حکمرانی برقرار رکھی ہے اور 126 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کا دوسرا، جنوبی افریقہ کا تیسرا، بھارت چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔

سال 2025 کی ون ڈے رینکنگ میں بھارت 124 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ نیوزی لینڈ کا نمبر دوسرا ہے۔ آسٹریلیا، سری لنکا اور پاکستان بالترتیب تیسری سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آئی سی سی ویمننز پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزدگیاں، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں