منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

خود پر یقین تھا میچ جتوا سکتا ہوں، عرفان نیازی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے جارح مزاج بیٹر عرفان خان نیازی کا کہنا ہے کہ خود پر یقین تھا کہ میچ جتوا سکتا ہوں۔

کراچی کنگز کے جارح مزاج بیٹر عرفان خان نیازی نے لاہور قلندرز کے خلاف شاندار بیٹںگ پر کہا کہ برے وقت میں ٹیم مینجمنٹ نے بھرپور سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری بہترین اننگز میں سے ایک تھی، ایسے ہی کھیل کی صلاحیت رکھتا ہوں لیکن کچھ وقت سے پرفارم نہیں کر پارہا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم لاہور میں کامیابی کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

کنگز گروپ اسٹیج کے آخری دو میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلیں گے، کراچی کی ٹیم پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔

کراچی کنگز نے اب تک آٹھ میں سے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی اور دس پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کراچی کنگز نے بارش سے متاثرہ میچ میں 168 رنز کا ہدف تین گیند پہلے حاصل کیا تھا، عرفان نیازی 48 رنز کی میچ وننگز اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

پی ایس ایل 10 میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں