شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ندا ممتاز کا کہنا ہے کہ اپنوں سے دھوکا ملے تو یہ زندگی بھر نہیں بھلایا جاسکتا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ ماننگ پاکستان‘ میں اداکارہ ندا ممتاز نے شرکت کی اس موقع پر میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ آپ کی فطرت کیسی ہے؟
جواب میں ندا ممتاز نے کہا کہ میں محبت کرنے والی شخصیت ہوں لیکن کچھ چیزیں دماغ سے نہیں نکل سکتیں جیسے اپنوں سے ڈسا ہوا انسان ہو لیکن آپ رشتے بھی ختم نہیں کرسکتے۔
اداکارہ نے کہا کہ ایسے لوگوں کو دیکھ کر آپ کو مسکرانا بھی پڑتا ہے لیکن وہ باتیں دل سے نہیں نکلتیں، بطور مسلمان ہمیں بھول جانا چاہیے۔
ندا ممتاز نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جو انسان زیادتی کرتا ہے اسے اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا کررہا ہے۔