منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

حماس نے غزہ کے لوگوں سے برُا سلوک کیا، ٹرمپ کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ کے لوگوں سے برا سلوک کیا۔

جب وائٹ ہاؤس میں ان سے غزہ پر وسیع حملے کے اسرائیلی منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک پہنچانے میں مدد کرنے کے وعدے کو دہرایا۔

ٹرمپ نے حماس پر غزہ کے لوگوں کے ساتھ "برے سلوک” کا الزام بھی لگایا۔

ٹرمپ نے کہا کہ "ہم غزہ کے لوگوں کو کھانا فراہم کرنے میں مدد کرنے جا رہے ہیں، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور ہم انہیں کچھ کھانے کے حصول میں مدد کرنے جا رہے ہیں لیکن حماس اسے ناممکن بنا رہی ہے کیونکہ جو کچھ لایا جاتا ہے وہ لے لیتے ہیں۔

غزہ دو ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیل کے مکمل محاصرے میں ہے جس میں خوراک، پانی اور ادویات سمیت کوئی امداد نہیں پہنچ رہی ہے۔

ٹرمپ نے غزہ میں فوجی کارروائی کو تیز کرنے کے اسرائیل کے منصوبے پر اپنے خیالات پیش نہیں کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں