منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

احمد دانیال نے اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ والد کے نام کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم پشاور زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال نے اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے والد کے نام کردیا۔

ملتان میں میچ کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میں نے اس مین آف دی میچ کیلئے چار سال انتظار کیا ہے، اور پی ایس ایل میں یہ میرا پہلا اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز میرے مرحوم والد کیلیے ہے کیونکہ میں ان کی زندگی میں کرکٹر نہیں بن سکا لیکن آج ملنے والا یہ اعزاز میں اپنے مرحوم والد کے نام کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ آج کے 26ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو آسانی سے 7 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ میں پشاور زلمی کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت ملتان سلطانز کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹہر سکا اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے 3، معاذ صداقت اور لک ووڈ 2 جب کہ الزاری جوزف، صائم ایوب اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

علاوہ ازیں پشاور زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال کا کہنا ہے کہ آخری دونوں میچ جیتنے کی کوشش کرنی ہے، مجھے بیٹنگ کا شوق ہے اس پر کام کر رہا ہوں۔

ملتان میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال نے کہا کہ دو میچ میں نے کھیل لیے، سب ایک دوسرے کو بیک اپ کرتے ہیں۔

احمد دانیال کا کہنا تھا کہ محنت سب نے کی ہوتی ہے، ملتان بہت اچھی ٹیم ہے۔ بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احمد دانیال نے کہا کہ میرے خیال سے بابر اعظم کا اپنا فیصلہ تھا وہ ٹیم کے لیے سوچتے ہیں۔

احمد دانیال کا مزید کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ بابر اعظم کی کپتانی میں کھیل رہا ہوں، وہ بیٹنگ سے متعلق اچھے مشورے دیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں