اسلام آباد : پاکستان اور امریکا نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے امریکا پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات ہوئی، وفد کی قیادت مس ایسپیرانزاجلیلین،نائب صدرامریکاپاکستان بزنس کونسل کی۔
وفد میں نمایاں امریکی سرمایہ کاروں اور معروف امریکی کمپنیوں کے نمائندے شامل تھے، وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کی پاکستان میں مسلسل دلچسپی اورسرمایہ کاری کوسراہا
محمد اورنگزیب نے پاک امریکا اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی، ملاقات میں توانائی،معدنیات،زراعت اورڈیجیٹل خدمات جیسےاہم شعبوں کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت سازگار اور سہولت بخش کاروباری ماحول پیداکرنےپرپرعزم ہے، حکومت بجٹ سے قبل مشاورتی عمل کےتحت سفارشات کاجائزہ لے رہی ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کیلئےمنافع بخش کاروباری ترقی کوسپورٹ کرنا چاہتی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور امریکا نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے اپنی حالیہ امریکا کے دورے کا بھی تذکرہ کیا اور امریکی وفد کو اپنی مصروفیات کے بارےمیں بریفنگ دی، وزیرخزانہ نے ورلڈبینک اور آئی ایم ایف کےسپرنگ میٹنگزمیں شرکت کی تھی۔