منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

مودی کو پہلگام حملے کا پہلے سے علم تھا، صدر کانگریس نے بھانڈا پھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو پہلگام حملے کے بارے میں پہلے سے علم ہونے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بتایا کہ نریندر مودی کے پاس مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بارے میں پہلے سے انٹیلیجنس رپورٹ تھی لیکن انہوں نے سکیورٹی فورسز کو اس بارے مین جان بوجھ کر نہیں بتایا۔

رانچی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے نریندر مودی کے 19 اپریل 2025 کو مقبوضہ سری نگر کے دورے کے ملتوی ہونے کو پہلگام حملے سے جوڑا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کا پہلگام واقعے کی عدالتی تحقیقات سے انکار

’میں نے اخبارات میں پڑھا کہ حملے سے تین دن پہلے نریندر مودی کو ایک انٹیلیجنس رپورٹ بھیجی گئی تھی اس لیے انہوں نے مقبوضہ کشمیر کا اپنا دورہ منسوخ کیا۔ جب انٹیلیجنس ایجنسیوں نے آپ کو بتایا کہ جانا مناسب نہیں ہوگا تو آپ نے یہ انٹیلیجنس پولیس اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کیوں نہیں شیئر کی؟‘

انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کو ایک خوفناک حملہ ہوا جس میں 26 سیاح مارے گئے، حکومت نے اعتراف کیا کہ انٹیلیجنس کی ناکامی تھی، آپ نے سیاحوں کی حفاظت کا انتظام کیوں نہیں کیا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں