بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت روکے گا تو جواب دیں گے، رانا ثنااللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پانی ہماری لائف لائن ہے بھارت روکے گا تو جواب دیں گے اور پانی روکنے کے نئے اسٹرکچر نہیں بننے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے اے آر وائی نیوز پروگرام ‘خبر’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت پانی روکنے کیلئے نئے اسٹرکچر بناتا ہے تویہ اعلان جنگ ہوگا، بھارت کو ایسے نئے اسٹرکچر نہیں بنانے دیں گے۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان واضح کہہ چکاہےکہ پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت ہماری لائف لائن روکتا ہے تو ظاہر ہے ہم بھرپورجواب دیں گے۔

ملٹری ٹرائل کیس کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سویلین کا ملٹری ٹرائل ہوسکتا ہے کہ کیسز دوبارہ شروع ہوجائیں گے، سویلین کا ملٹری ٹرائل ہوسکتا ہے کہ 30دن میں فیصلے بھی ہوجائیں گے۔

سیاسی مشیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے ان کو اچھامشورہ نہیں دیا اور کیسز کو لٹکایا، سابق وزیراعظم کسی کے گھر کو آگ لگوا دے تو کیا اس پر کیس نہیں چلےگا، سابق وزیراعظم سیاستدان ہے تو کیا اس کیخلاف جرم پر مقدمہ نہیں چلے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک جماعت نے منظم طریقے سے کارروائی کی اور ثبوت موجود ہیں، لوگوں کو بھڑکایا گیا اور باقاعدہ وارننگ دی گئی کہ اگر یہ کیا تو ہم یہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایسےکئی سویلین ہیں جن کیخلاف ملٹری کورٹس میں ٹرائل چلے ہیں، جوڈیشل اپیل کا حق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو آئین نے دیا ہے، جوڈیشل اپیل میں بعض لوگ بری اور بعض کو سزا بھی ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں