منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

انتظار کی گھڑیاں ختم: اسکوئڈ گیم 3 کا ٹیزر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سب سے مقبول سیریز اسکوئڈ گیم کے تیسرے اور آخری سیزن کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس نے 5 مئی 2025 کو اسکوئڈ گیم 3 کا پہلا ٹیزر جاری کیا جو سنسنی خیزی سے بھرپور ہے۔

ٹیزر میں گلابی اور سیاہ نقاب پوش گارڈز دکھائے گئے جو کھلاڑیوں کے کوارٹرز میں ایک تابوت لے کر داخل ہوتے ہیں جس میں سے حیران کن طور پر پلیئر 456 (Seong Gi-hun) زندہ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسکوئڈ گیم اس قدر میگا ہٹ کس طرح بنی؟

اس سے پتا چلتا ہے کہ پچھلے سیزن میں کھلاڑیوں نے بغاوت کا جو منصوبہ بنایا تھا وہ ناکام ہوگیا اور اب ایک بار پھر خطرناک اور سنسنی خیز گیمز کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جس مین کھلاڑی حصہ لینے پر مجبور ہوتے ہیں۔

اس سے پہلے اسکویڈ گیم کے تخلیق کار ہوانگ ڈونگ ہائوک نے سیزن 3 کے بارے میں کچھ تفصیلات شیئر کی تھیں۔ انہوں نے سیزن 2 کا ایک مختصر جائزہ بھی پیش کیا تھا۔

اسکویڈ گیم 3 کا پریمیئر 27 جون 2025 کو ہوگا۔

یہ ایک جنوبی کوریائی نیٹ فلکس سیریز ہے جو پہلی بار17 ستمبر 2021 کو ریلیز ہوئی۔ اس سیریز کو ہوانگ ڈونگ ہیوک نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا۔

اس میں کوریائی معاشرے کے طبقاتی فرق، معاشی مسائل اور انسان کی بقا کی جدوجہد کو ایک نہایت سنسنی خیز اور ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

کہانی ایسے لوگوں پر مبنی ہے جو شدید مالی مشکلات میں گھرے ہوتے ہیں۔ انہیں ایک خفیہ کھیل میں حصہ لینے کی پیشکش دی جاتی ہے جہاں جیتنے والے کو ایک بڑی رقم ملتی ہے لیکن ہارنے والے کو جان سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔

یہ کھیل بظاہر بچوں کے سادہ کھیل ہوتے ہیں لیکن ہر مرحلہ جان لیوا ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں