بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

یو اے ای کی پاکستان کو بڑی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان ریلوے کی مال برداری خدمات کو جدید بنانے کے لیے طویل المدتی معاہدہ کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی پاکستان میں یو اے ای کے سفیر ایچ ای حماد عبید الزاب سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان ریلوے کے مال برداری کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، یو اے ای کی جانب سے طویل المدتی معاہدہ کی پیشکش کی گئی۔

متحدہ عرب امارات نے کراچی گیٹ وے ٹرمینل اور پاکستان ریلوے کے درمیان دوطرفہ معاہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان ریلوے اور کراچی گیٹ وے ٹرمینل (جو ایڈ پورٹس گروپ کی ذیلی کمپنی کے زیر ملکیت ہے) کے درمیان مال بردار ٹرین سروسز کے آغاز کے لیے باہمی تعاون کی پیشکش کی۔

اس معاہدے سے پاکستان ریلوے کی مال برداری کی مارکیٹ شیئر میں اضافہ ہوگا اور ملک کے ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

یو اے ای نے پاکستان ریلوے کی مال برداری کی خدمات کو جدید بنانے کے لیے طویل المدتی تعاون کی پیشکش کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں