منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی نشست پر کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہو گئے ہیں انہیں 111 ووٹ ملے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر آج ضمنی الیکشن ہوئے جس میں پی پی نے میدان مار لیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے وقار مہدی نے 111 ووٹ لے کر سندھ سے سینیٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔

وقار مہدی کے مد مقابل ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا تھیں جنہیں 36 ووٹ ملے۔

الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 149 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے دو ووٹ مسترد ہوئے۔

واضح رہے کہ پی پی سینیٹر تاج حیدر علالت کے بعد گزشتہ ماہ کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ انہیں پیپلز پارٹی کے بانی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کر گئے

اہم ترین

مزید خبریں