بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

عارضی جنگ بندی شروع ہونے سے قبل یوکرین کا روس پر بڑا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو سمیت کئی شہروں پر درجنوں ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے حملے کے بعد 10 ہوائی اڈے بند کر دیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو سمیت کئی شہروں پر درجنوں ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔ یہ حکمہ نازی جرمنی پر فتح کی سالانہ تقریب سے صرف تین دن قبل کیا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد روس کے 10 ہوائی اڈوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

حملے میں وولگو گراڈ کا ہوائی اڈہ بھی متاثر ہوا۔ وولگوگراڈ کو ماضی میں اسٹالن گراڈ کہا جاتا تھا۔ یہ دوسری جنگ عظیم کی سب سے خونی لڑائی کا مرکز تھا، یہاں نازی فوج کوتاریخی شکست ہوئی تھی۔

روسی میڈیا نے یوکرینی ڈرون حملوں سے سپر مارکیٹ کی ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں اور رہائشی عمارت کی جلی ہوئی بیرونی دیواروں کی تصاویر بھی نشر کیں۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ فضائی دفاعی نظام نے 19 ڈرون کا مار گرایا۔

اس کے علاوہ روسی علاقے وورونِیژ میں 18 اور پینزا میں 10 ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا۔

واضح رہے کہ یوکرین کی جانب سے یہ حملہ روس کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی مدت شروع ہونے سے دو دن قبل کیا گیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ ہفتہ وکٹری ڈے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر 8 سے 10 مئی تک تین روز کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم یوکرینی صدر زیلنسکی نے عارضی جنگ بندی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس اگر خطے میں حقیقی امن چاہتا ہے تو فوری سیز فائر کا اعلان کرے۔

روس کا یوکرین سے عارضی جنگ بندی کا اعلان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں