سیالکوٹ: کینٹ کے علاقے میں نجی اسپتال میں ڈاکٹر کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا، لواحقین نے قتل کا الزام عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نجی اسپتال کے کمرے میں ڈاکٹر کی لاش ملی جبکہ ڈاکٹر خرم امتیاز کی لاش کے قریب سے ایک انجکشن اور 2 سرنجیں ملی ہیں، فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نمونے لےلیے ہیں۔
لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے بیٹے ڈاکٹر خرم امتیاز کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے جبکہ کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں پتہ چلےگا کہ موت کی وجہ کیا ہے۔
ڈاکٹر کی لاش کو قبضے میں لےکر پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر خرم امتیاز 3 سال سے بطور ڈاکٹر ڈیوٹی کررہے تھے، پولیس نے درخواست موصول ہونے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔