ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ہم عام بھارتی شہریوں کو کبھی نشانہ نہیں بنائیں گے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم بھارت میں عام شہریوں کو کبھی نشانہ نہیں بنائیں گے، بھارت نے آج دن میں دو دفعہ کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

یہ بات انہوں نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ پہلگام میں کیا ہوا سچ سامنے لایا جائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے کل بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر حملہ کیا یہ حملہ صرف کشمیر کے خطے تک محدود نہیں رہا، دیگرعلاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا،

یہ حساب ہمیں چکانا پڑے گا، ہم خود بھی کوئی ابتدا کرسکتے ہیں، بھارت اگر معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے تو اسے قیمت چکانا پڑے گی۔

اب اگر ہم بھارت کو جواب دیں تو ہمارے پاس معقول جواز موجود ہے، میرا خیال ہے کہ پاکستان کو بھارت کا ادھار چکانا چاہیے۔

بھارت نے آج دن میں بھی کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، عالمی برادری ایک دفعہ آکر پاکستان کا چپہ چپہ چھان مارے کہاں دہشت گرد ہیں۔

ہم بھارت میں عام شہریوں کو کبھی نشانہ نہیں بنائیں گے، اب بھی خطرہ ہے کہ بھارت پاکستان کے دو تین شہروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

دہشت گرد کیمپ تھے یا نہیں، عالمی برادری اس کی تحقیقات کرلے، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی مودی کے ہاتھ سے پیسے اور نوالہ لیتے ہیں، ہم آبادی کو ٹارگٹ کرسکتے تھے لیکن ہم نے صرف ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں