جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

بھارت فرانس کا طیارہ استعمال کرسکتا ہے تو ہم بھی چین، روس سے خرید سکتے ہیں: خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فرانس کا طیارہ استعمال کرسکتا ہے تو ہم بھی چین، روس سے خرید سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی طیاروں نے معرکے میں بھارتی طیاروں کو میزائل مار کر گرایا، بھارتی میڈیا خود 3 طیارے مقبوضہ کشمیر میں گرنے کا مان چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا، 3 رافیل سمیت 5 بھارتی طیارے مار کر دشمن کو بھرپور جواب دیا گیا، جے ایف 17 اور جے 10 اب پاکستان میں بنائے جاتے ہیں۔

بھارت نے گزشتہ رات جو کچھ کیا وہ ناقابل معافی ہے، اسحاق ڈار

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت فرانس میں تیار طیارے استعمال کرسکتا ہے تو ہم بھی چین، روس سے خرید سکتے ہیں، پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے فوری عالمی تحقیقات کی تجویز دی ہے۔ عالمی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ مقبوضہ کشمیر میں پیش آئے واقعے کا ذمہ دار کون ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ تصادم پھیل کر کھلی جنگ کی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہے، امن کے خواہاں ہیں لیکن اگر جنگ ہوئی تو مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کے خلاف جنگ میں امریکا کے ساتھ کھڑے ہونا پاکستان کی غلطی تھی، افغانستان میں سپر پاورز کی جنگ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں تھا، سراج الدین حقانی پر 2 سے 3 ماہ پہلے تک انعام مقرر تھا مگر آج وہ آزاد ہے، لوگوں کو دہشت گرد قرار دے کر بعد میں واپس لینے کا ذمہ دار کون ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں