کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ان کا ملک فروخت کے لیے نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کینیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں ایک اور گرما گرم موضوع، تجارت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقعے پر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم کی تعریف کی اور کہا کہ یہ جوڑی واقعی شاندار رہے گی، لیکن کارنی نے فوراً جواب دیا چونکہ آپ ریئل اسٹیٹ کے بارے میں بخوبی واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ کچھ جگہیں ایسی ہیں جو کبھی فروخت کے لیے نہیں ہیں۔
کینیڈا میں لبرل پارٹی نے مسلسل چوتھی بار میدان مار لیا، مارک کارنی نے پہلی تقریر میں کیا کہا؟
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے مزید کہا کہ کینیڈا فروخت کے لیے نہیں ہے، یہ کبھی بھی فروخت کے لیے نہیں ہو گا لیکن شراکت داری میں مواقع ہیں اور اور ہم مل کر اسے بہتر بنا سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے اس پر مسکراتے ہوئے کہا”کبھی نہیں، کبھی نہ کہو، امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈین "وقت گزرنے کے ساتھ” امریکا میں شامل ہونے پر راضی ہو سکتے ہیں، تو کارنی نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور بات روک دی۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ بڑے احترام کے ساتھ، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ 51 ویں ریاست کے بارے میں کینیڈینوں کا نظریہ تبدیل نہیں ہونے والا ہے۔