جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

پاک بھارت جنگی صورتحال کے اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، 100 انڈیکس میں 6 ہزار948 پوائنٹس کمی کے بعد ٹریڈنگ روک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی گشیدگی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آغاز میں مثبت رحجان دیکھنے میں آیا، تاہم بھارتی ڈرون گرنے کی خبروں کے بعد بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس چھ ہزار نوسو اڑتالیس پوائنٹس گر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار60 پوائنٹس آگیا ، جس کے بعد ٹریڈنگ ایک گھنٹے کیلئے روک دی گئی۔

اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ آج آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا تھا مگر ڈرون کی خبروں کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے کمی آئی ہے اور سرمایہ کاروں نے حصص کی فروخت شروع کردی۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ کریش کر گئی۔

یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آرنے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی۔ جس پر بھارت کے بارہ ڈرون مار گرائے۔

انھون نے بتایا کہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، بہاولپوراورکراچی میں ڈرون حملے کیے،۔ سندھ کےعلاقے میانوں میں ڈرون حملے میں ایک شخص شہید اورایک زخمی ہوا جبکہ لاہورکے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے چارجوان زخمی ہوئے اور فوجی تنصیبات کومعمولی نقصان پہنچا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں