جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

عازمین حج کی سہولت کیلیے مسجد الحرام کی لائبریری میں اقدامات

اشتہار

حیرت انگیز

حج سیزن میں عازمین حج کی علمی آگاہی کے لیے حرمین شریفین میں دینی امور کے ادارے کی جانب سے مسجد الحرام کی لائبریری میں خاص سہولت فراہم کی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسجد الحرام کی لائبریری مذہبی علم پھیلانے اورعالمی سطح ہر اعتدال پسند سوع کو فروغ دینے کیلیے ایک ثقافتی تعلیمی پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتی ہے۔

مسجد الحرام کی لائبریری سے نہ صرف عام طلبا بلکہ حرمین شریفین کے زائرین بھی مستفیض ہوتے اورعلم حاصل کرتے ہیں۔

شیخ السدیس کے مطابق رواں برس لائبریری میں مختلف زبانوں پرمبنی اہم علمی و فکری کتب کی فراہمی کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین اس نایاب خزانے سے مستفید ہوسکیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ لائبریری اسلامی دنیا کی سب سے اہم لائبریوں میں سے ایک ہے جس میں مختلف شعبوں اور زبانوں میں کتب کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے۔

دوسری جانب سعودی ریلوے ’سار‘ نے رواں برس حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں حج 2025 کے لیے نشستوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

سعودی ریلوے ’سار‘ کا کہنا ہے کہ رواں برس حرمین ریلوے کے ذریعے 20 لاکھ عازمین حج کو سروس فراہم کی جائے گی جس کے لیے رواں برس 4 لاکھ نشستوں کا اضافہ ہو سکے گا۔

حج منصوبے کے تحت سعودی ریلوے کی جانب سے حرمین ریلوے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے درمیان 20 ذوالحجہ 1446 تک ٹرینوں کے 4 ہزار 768 ٹرپس کی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے مستفید ہونے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

حرمین ریلوے کا شمار دنیا کی دس تیز ترین ریلوے سروس میں کیا جاتا ہے، جس کی انتہائی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

عازمین حج خبردار! سخت سزائیں اور جرمانے

حرمین ریلوے کے بیٹرے میں 35 گاڑیاں شامل ہیں، جن میں سے ہر ٹرین میں 417 نشستیں ہیں۔ ہائی سپیڈ ریلوے سروس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کابن مونو فری اور ماحول دوست ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں