کراچی: پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن ٹریڈنگ کے دوران تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں3647پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کی4نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔
3.52 فیصد اضافے سے انڈیکس 107،174 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں 28ارب روپے مالیت کے51کروڑ حصص کے سودے ہوئے جب کہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 107،541 پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 102،420 پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا تھا تاہم اختتام پر تیزی دیکھی گئی۔
آج مارکیٹ میں 441کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا جب کہ 300 کمپنیوں کےحصص کی قیمتوں میں اضافہ اور99میں کمی ہوئی۔ گزشتہ روز انڈیکس 103,526پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔