سی این این کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بھارتی طیارہ گرانا چین کی ٹیکنالوجی کی ترقی کا ثبوت بن گیا۔
امریکی نیوز چینل سی این این کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے چین کے اے وی آئی سی چینگڈو ایئر کرافٹ کے حصص میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کی وجہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے فوجی ٹیکنالوجی کی ترقی پر اربوں خرچ کیے جس کا ثبوت بھی واضح ہوگیا۔
سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جے 10 سی طیاروں کا شمار اب عالمی سطح پر جنگ میں بہترین فائٹر کے طور پر ہورہا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
مغربی ہارڈ ویئر کے مقابلے میں چینی ٹیکنالوجی کی کارکردگی پاک بھارت تنازع میں ثابت ہوگئی، پاکستان نے بھارتی طیارے گرانے کے لیے چین کے تیار کردہ جے 10 سی طیاروں کا استعمال کیا۔
امریکی دفاعی ماہر نے کہا کہ پاکستان کے لیے چینی ہارڈ ویئر اور مشترکہ تربیت نے حکمت عملی کا توازن بدل دیا، چینی جدید ٹیکنالوجی کا آپریشنل استعمال پاکستان کی جوابی کارروائی میں سنگ میل ہے۔
ٹورنٹو میں قائم دفاعی تجزیہ فرم کے مطابق پاکستان کا جدید ہتھیاروں کا نظام مغرب پر سبقت لے رہا ہے، پاکستان کی جوابی کارروائی کو چینی حکام اپنے جدید ہتھیاروں کے نظام کی فتح قرار دے رہے ہیں۔
بیجنگ میں سنگھوا یونیورسٹی کے مطابق جے 10 سی سے رافیل کا شکار چینی جدید نظام پر زبردست اعتماد ہے، عالمی سطح پر اب چینی ہتھیاروں اور جدید دفاعی نظام کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔