وزیراعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں معاشی ترقی کیلئے سعودی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات کومزید مضبوط کیاجائے گا۔
اسلام آباد میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لئے فائدہ مند ہیں،دونوں ممالک مذہبی عقائد، اقدار اور روایات سے جڑے ہوئے ہیں، علاقائی اور عالمی امور پردونوں ممالک کے یکساں خیالات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات کومزید مضبوط کیاجائے گا، معاشی ترقی کے لئے سعودی تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نےباہمی تعلقات پراعتمادکااظہارکیا۔