ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 2.4 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 2.4 ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیے کے مطابق 7 ارب ڈالر کے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط کے لیے یہ رقم منظور کی گئی ہے۔

موجودہ قرض پروگرام میں پاکستان کے لیے 7 میں سے 2.1 ارب ڈالر منظور کیے جا چکے ہیں، اعلامیے کے مطابق پاکستان کو اصلاحات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، بجٹ سرپلس 30 جون تک 2.1 فیصد ہونا چاہیے۔

رواں مالی سال 30 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.9 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے، ریزلینس سسٹین ایبلیٹی فیسیلیٹی آر ایس ایف سے پاکستان میں موسمیاتی تباہ کاریوں سے بچاؤ میں مدد ملے گی، اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے معاشی اہداف کی حصول کی سنجیدگی کو سراہا ہے، پاکستان نے معاشی اہداف کے حصول میں شان دار کارکردگی دکھائی۔

پاکستان کو آئندہ مالی سال سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانا ہوگا، پاکستان کو ایسے شعبوں سے ٹیکس وصول کرنا ہوگا جو گنجائش سے کم ٹیکس دیتے ہیں، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو معاشی نظم و ضبط کی ضرورت ہے، توانائی کے شعبے میں بروقت قیمتوں کے تعین سے سرکلر ڈیٹ میں کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی نے مہنگائی کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

آئی ایم ایف نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کو مہنگائی کے حساب سے رکھا جائے، تاکہ مہنگائی کا ہدف حاصل ہو، پاکستان کو انسداد منی لانڈرنگ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، مالیاتی ادارے کو انسداد منی لانڈرنگ قوانین کے فریم ورک مضبوط بنانا ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق آیندہ مالی سال کے بجٹ میں پاکستان میں بے روزگاری کم ہو سکتی ہے، آئندہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 7.5 فی صد ہوسکتی ہے، رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فی صد تک ہو سکتی ہے، نئے مالی سال میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 17.6 ارب ڈالر ہونے کی توقع ہے، رواں مالی سال پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.9 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 4 فی صد ہوگا، رواں مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 0.1 فی صد ہو سکتا ہے، آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح میں مزید ایک فی صد کا اضافہ ہو سکتا ہے، آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 3.6 فی صد ہو سکتی ہے۔

رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.6 فی صد ہو سکتی ہے، آئندہ مالی سال میں پاکستان کا مہنگائی کا ہدف 7.7 فی صد رکھا گیا ہے، توقع ہے کہ رواں مالی سال 30 جون تک پاکستان میں مہنگائی 5.1 فی صد تک محدود رہے گی، آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ معیشت کا 5.1 فی صد ہو سکتا ہے، رواں مالی سال پاکستان کا بجٹ خسارہ معیشت کا 5.7 فی صد رہنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں