بھارتی شہر حیدر آباد میں پاکستان کے خلاف بزدلانہ آپریشن سندور پر اعتراض اٹھانے پر طالبہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بی بی اے سال دوم کی طالبہ نے آپریشن سندور کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جو مودی سرکار ہضم نہ کر سکی۔
طالبہ کے خلاف چمپا پیٹ کے ایک کالج کے پرنسپل اے سری کانت ریڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ طالبہ نے انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر بھارت اور آپریشن سندور کے خلاف پوسٹ شیئر کی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق طالبہ کی پوسٹ میں مواد قابل اعتراض تھا جبکہ اس میں پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی گئی تھی۔
طالبہ کے خلاف آئی ایس سدان پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔