سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سزبق وزیراعظم نواز شریف نے لکھا کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سربلند کیا، وزیراعطم، آرمی چیف، ایئر چیف مارشل کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اسے ترجیح دیتا ہے، پاکستان زندہ باد۔
علاوہ ازیں حکومت پاکستان نے تمام سرکاری اداروں، عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے کی ہدایت کردی، پولیس کو بھی دفاتر، سرکاری گاڑیوں پر پاکستانی پرچم لہرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
اس سے قبل وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ پر اتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آج شام ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر نافذ العمل ہوگیا ہے، پاکستان نے واضح کہا تھا کہ بھارت رکے گا تو ہم بھی جواب نہیں دیں گے، بھارت نے جارحیت جاری رکھی جس کا ہم نے بھی مؤثر جواب دیا۔