اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سلمان خان کو جنگ بندی کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کیوں کرنا پڑی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو جنگ بندی کی ٹوئٹ بھارتیوں کی تنقید کے بعد ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔

بھارت نے گزشتہ دنوں پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا جواب پاک فوج نے ڈرونز اور بھارتی رافیل طیارے کو گرا کر دیا۔

پاکستان نے گزشتہ روز علی الصباح تباہ کن جواب دیا جس میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہوگیا اور دشمن فوج نے نقصان کا اعتراف کرلیا۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوگئی اور اس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا اور بیان میں کہا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

بعدازاں اس کی تصدیق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بھارتی سیکریٹری خارجہ نے بھی کی۔

تاہم بھارتی میڈیا جنگ بندی پر سیخ پا دکھائی دیا جب سپر اسٹار سلمان خان نے جنگ بندی کی حمایت میں ٹوئٹ کی تو انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہیں ٹوئٹ ہی ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔

سلمان خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’جنگ بندی کے لیے اللہ کا شکر ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں