شکارپور میں پولیس اور رینجرز نے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 7 مغوی کو بازیاب کرالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شکار پور کے کچہ شاہ بیلو میں پولیس اور رینجرز نے کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سات مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔
پولیس حکام کے مطابق بازیاب مغویوں کا تعلق گاؤں سکھیو ملک سے ہے، کامیاب آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانے بھی مسمار کر دئیے گئے۔
پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کرلیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز شکارپور میں پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے ان 7 افراد کو اغوا کیا تھا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اغوا کئے گئے افراد میں 4 سالہ سلیمان، عزیز اللہ، نور محمد، فرحان، شفیع محمد شامل تھے۔