پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کانگو میں سیلاب سے تباہی، 100 سے زائد شہری ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے میں واقع تینگانیکا جھیل کے نزدیک موجود گاؤں میں سیلاب سے 100 سے زائد شہری لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ کانگو کے حکام نے بتایا کہ سیلاب جھیل تینگانیکا میں میں آیا اور بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق سیلاب سے کاسابا گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ علاقے میں روانڈا کے حامی علیحدگی پسند ایم 23 نے رواں برس کے پہلے دو ماہ کے دوران خطے میں حملوں کے دوران سیکڑوں شہریوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔

سیلاب سے متاثرہ علاقے اس وقت بھی کنشاسا کے زیرانتظام ہے اورایم 23 کے زیرکنٹرول علاقوں میں شامل نہیں ہے۔

جنوبی ریجن کی حکومت کے ترجمان ڈیڈیئر لوگینوا کے مطابق سیلاب گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی بارش کے باعث کاسابا دریا میں طغیانی کی وجہ سے آیا اور انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد 62 بتائی اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق جھیل تینگانیکا کے ذریعے صرف کاسابا تک رسائی ہے اور ان علاقوں میں موبائل نیٹ ورک فعال نہیں ہے اور اسی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل کے ماہ میں کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی تھی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

مسافر بس المناک حادثے کا شکار، 21 افراد ہلاک

صوبائی وزیر صحت پیٹریسن گونگو اباکاضی کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہلاکتوں کی یہ تعداد غیرحتمی ہے کیونکہ بارشوں سے دارالحکومت کے کئی علاقوں میں گھر اور سڑکیں تباہی کا شکار ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث مرنے والوں کے حوالے سے جو اعداد وشمار سامنے آرہے ہیں اس کے مطابق 30 افراد کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں