ملائیشیا میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ رونما ہوا، ماں کیساتھ سڑک عبور کرنے کے دوران ہاتھی کا بچہ حادثے میں زندگی کی بازی ہار گیا، حادثے کی ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی افسردہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، مذکورہ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سڑک پر گزرتی ہوئی ایک گاڑی سے سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو ریکارڈ کیا گیا، اس میں دکھایا گیا کہ ہلاک ہاتھی کی ماں نے اپنا سر گاڑی پر ٹکا رکھا ہے جیسا کہ وہ اپنے بے حرکت بچے کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کے لیے کوشش کررہی ہے۔
A baby Elephant has been killed by a lorry whilst attempting to cross the East-West Highway near Gerik, Perak.
Moments later, its mother emerged from the forest, displaying visible distress and refusing to leave her baby’s side.
No mother should have to suffer like this.
— PROTECT ALL WILDLIFE (@Protect_Wldlife) May 11, 2025
مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے افسوسناک حادثہ حادثہ ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، ہاتھی کو ٹکر مارنے والا ٹرک مرغیوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال میں لایا جارہا تھا،
استعمال کیا جا رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ایک نر ہاتھی جس کی عمر 5 سال بتائی جاتی ہے اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ہاتھی کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔
ریسکیو حکام نے عملے کو اس مقام پر تعینات کردیا ہے تاکہ مادہ ہاتھی کی نگرانی کی جاسکے اور اسے پکڑ کر محفوظ علاقے میں پہنچایا جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہاتھی کی ماں حادثے کے بعد مشتعل ہو گئی اور غصے میں ٹرک کے اگلے حصے کو نقصان پہنچایا تاہم بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ غمزدہ ہتھنی جائے حادثہ پر تقریبا 5 گھنٹے تک کھڑی رہی جسے گاڑی کی مدد سے جنگل میں دھکیلا گیا۔
زلزلے کے دوران ہاتھیوں نے کیا کیا؟حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں
لوگوں نے واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہتھنی کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ یہ ایک ماں کے لیے کتنے دکھ کی بات ہے، وہ اپنے بچے کا انتظار کر رہی ہے لیکن وہ گاڑی کے نیچے سے نہیں نکل رہا، اس کے پاس ماں کا دل ہے حالانکہ وہ ایک جانور ہے۔