بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

’بھارت سے سیزفائر ہو گیا اب آپس میں بھی سیزفائر ہو جانا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر مذاکرات کی خواہش ظاہر کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے سیز فائر ہوگیا اب آپس میں بھی سیز فائر ہو جانا چاہیے ہمیں تمام مسائل مل کر مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر 1971 کے بعد جنگ مسلط کی گئی، الحمداللہ پاکستان نے انڈیا کو 6 صفر سے شکست دی ہے پوری قوم متحد رہی ہم نے اس دن کو تشکر کے طور پر منایا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اپنی افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا بھارت کا غرور خاک میں ملایا، دعا ہے کہ یہ ملک متحد رہے اب آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے۔

سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نےکہا پی ٹی آئی نے ذمے دارانہ رویہ اپنایا ہم نے ملک کے لیے اپنے تحفظات کو پیچھے اور قومی مفاد کو آگے رکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں