منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

’میں احمق ہوں گا‘ جو قطری طیارے کو قبول نہ کروں، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو قطری حکومت کی طرف سے لگژری جمبو جیٹ حاصل کرنے کے انتظامیہ کے منصوبوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفت طیارہ قبول نہ کرنا "احمقانہ” ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قطر کے شاہی خاندان کی جانب سے صدارتی طیارے کے طور پر استعمال کے لیے لگژری جمبو جیٹ فراہم کرنے کی پیشکش "صرف نیک نیتی کا اشارہ” تھی۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ قطری قیادت جانتی ہے کہ طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کو ایئر فورس ون طیارے کی نیکسٹ جنریشن کی تعمیر میں تاخیر کا سامنا ہے اور وہ مدد کرنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں ایک احمق شخص ہو سکتا ہوں جو مفت طیارے کے لیے نہ کہوں۔

ہوائی جہاز کے بارے میں خبروں نے ناقدین کی طرف سے انتباہات کو جنم دیا کہ اسے قبول کرنا غیراخلاقی اور ممکنہ طور پر غیر آئینی ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے ایسے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ "غیر ملکی حکومت کی طرف سے دیا گیا کوئی بھی تحفہ ہمیشہ تمام قابل اطلاق قوانین کی مکمل تعمیل میں قبول کیا جاتا ہے۔ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ مکمل شفافیت کے لیے پرعزم ہے۔”

اے بی سی نیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ممکنہ طور پر قطر کے شاہی خاندان سے لگژری بوئنگ 747-8 جمبو جیٹ قبول کرے گی جو کسی غیرملکی حکومت کی طرف سے اب تک کا سب سے قیمتی تحفہ ہو سکتا ہے۔

اے بی سی نیوز نے ان منصوبوں سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس تحفے کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے جب ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے کے ایک حصے کے طور پر قطر کا دورہ کریں گے۔

ان افراد نے بتایا کہ سپرلگژری بوئنگ کمپنی 747-8 جمبو جیٹ کو ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کیا جانا ہے۔

وائٹ ہاؤس اور محکمہ انصاف نے فوری طور پر تبصرہ کے لیے ABC کی درخواست کا جواب نہیں دیا بشمول یہ کہ آیا تحفہ قانونی ہے۔ ABC نے کہا کہ قطری سفارت خانے کے ترجمان نے تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں