کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 2,769 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 20 ہزار کا سنگ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی ریکارڈ تیزی کے بعد آج بھی زبردست تیزی دیکھی گئی۔
کاروبار کے آغاز میں ہی بینچ مارک ہینڈرڈ انڈیکس میں 2,769 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور مارکیٹ بت ایک لاکھ بیس ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔
انڈیکس اس وقت ایک لاکھ سترہ ہزار چھے سو پچانوے پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تیزی مارکیٹ کے لیے ایک مضبوط واپسی کی نشاندہی کرتا ہے، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے باعث سرمایہ کاروں کے نئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے دس ہزار پوائنٹس اضافے کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا اور ایک دن میں ایک ہزار ارب روپے کی اسٹاک کیپٹلائزیشن بڑھ گئی تھی۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے9929پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہلی مرتبہ پہنچی ، جس کے بعد پانچ فیصد سے زائد اضافہ ہونے پر ٹریڈنگ روکنا پڑی تھی۔
اسٹاک مارکیٹ دس ہزار ایک سو تیئس پوائنٹس اضافے کیساتھ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 17ہزار297 پر بند ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن بارہ سو ارب روپے سے زائد رہی۔