منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، توقع ہے جمعہ 6 جون کو عید الاضحی کا پہلا دن ہوگا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران اعلی اور عرب فلکیاتی فیڈریشن کے رکن ابراہیم الجرون کا کہنا ہے کہ ماہرین فلکیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ’منگل 27 مئی 2025 کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق 7:02 پر ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش ہوگی جو غروب آفتاب کے 38 منٹ بعد تک رہے گا۔

فلکیاتی حساب سے یکم ذوالحجہ بدھ 28 مئی کو ہو گا اس طرح 6 جون 2025 کو ذوالحجہ کی 10 تاریخ ہونے کا امکان ہے جبکہ وقوف عرفہ جمعرات 5 جون کو ہوگا۔

دوسری جانب بنگلادیش کی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 10 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری شفیق العالم نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 روزہ سرکاری تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیل کی وجہ سے 17 مئی اور 24 مئی (ہفتہ) کو دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہو۔

خلیجی ملک میں عیدالاضحیٰ 2025 کی تعطیلات کا اعلان

اس کے علاوہ مشاورتی کونسل نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق ’سائبر شوروکھا اودھدیش 2025‘ کے مسودے کو بھی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ فلکیاتی ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں