بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کا ‘معرکہ حق’ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نےبھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اورغرورکو خاک میں ملادیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی خاطرجانوں کانذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےنہ صرف ملک کا بھرپوردفاع کیابلکہ سالمیت و خود مختاری پرآنچ نہیں آنےدی، افواج پاکستان کے بہادر افسران وجوانوں نے وطن کی حفاظت کاقوم سے کیا عہد پورا کیا۔

انھوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ پرفخرہے ، بہادر سپوتوں کی قربانیوں کوقوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت میں 15 بچوں ،7 خواتین سمیت 40 معصوم شہریوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے وطن کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے اور ان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، شہدا پیکیج کا اعلان کیا جا چکا ہے، شہدا کے اہلخانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپور طور سے انجام دے گی۔

مزید پڑھیں : معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

وزیراعظم نے شہدا کے بلند درجات اوران کےاہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بنیان مرصوص نے بھارت کو واضح کر دیا کہ اسے خطے میں دوسرے ممالک کی سالمیت کا احترام کرنا ہوگا، معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملادیا۔

وزیراعظم نے معرکہ حق میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پر امن قوم ہیں مگر جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص اس کا ثبوت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں