بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

’کےالیکٹرک نے 143 فیصد تک مہنگی بجلی پیدا کی‘

اشتہار

حیرت انگیز

کےالیکٹرک کا قومی گرڈ کی نسبت 143 فیصد تک مہنگی بجلی پیدا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیپرا دستاویز کے مطابق فروری میں کےالیکٹرک نے اپنے وسائل سے 20 روپے 1 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی جب کہ نیشنل گرڈ سے فراہم کی جانیوالی بجلی کی لاگت 8 روپے 23 پیسے فی یونٹ تھی۔

کےالیکٹرک اور این ٹی ڈی سی میں انٹرکنکشن کی حد 1600 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

ممبر ٹیکنیکل نیپرا رفیق شیخ نے انٹرکنکشن کی گنجائش میں اضافے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انٹرکنکشن کی حد میں1600 میگاواٹ تک اضافہ قابل تعریف ہے انٹرکنکشن میں اضافے سے کےالیکٹرک کا  این ٹی ڈی سی پر انحصار بڑھےگا اس اقدام سے کراچی کے صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

ممبرٹیکنیکل نے انٹرکنکشن کی گنجائش کو بلا تاخیر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر ہے کہ انہیں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر ریلیف سے محروم کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین ملک کے دیگر صارفین کی طرح ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے مستفید نہیں ہو سکیں گے کیونکہ انہیں ایک بار پھر بڑے ریلیف سے محروم کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کی کمی کی درخواست کی تھی۔ تاہم نیپرا نے فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صرف 33 روپے 64 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جس کمی کی درخواست کی گئی تھی۔ اس سے صارفن کو 6 ارب 66 کروڑ روپے ریلیف ملنا تھا۔

تاہم نیپرا نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں سے تین ارب روپے روک لیے ہیں اور کے الیکٹرک صارفین اس میں سے 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے ریلیف سے محروم رہیں گے۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں