بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پیرول پررہائی کوئی دوسرا کیسے مانگ سکتا ہے؟ امین گنڈاپور کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کیلئے دائر درخواست کل اعتراضات کیساتھ سماعت کیلئےمقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور کی درخواست پرکل اعتراضات کیساتھ سماعت ہوگی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر درخواست پر سماعت کریں گے، ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔

دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد کررکھے ہیں، رجسٹرارآفس نے کہا کہ پیرول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کسی دوسرے شخص کے لیے ایسا ریلیف کیسے مانگا جاسکتا ہے؟ جس شخص کی پیرول پر رہائی مانگی جارہی ہے اسے درخواست میں فریق ہی نہیں بنایا گیا۔

اعتراض میں کہا گیا کہ نیب کیس میں سزایافتہ مجرم کی پیرول پررہائی کی درخواست میں نیب کو فریق ہی نہیں بنایاگیا۔

رجسٹرارآفس نے اعتراض میں مزید کہا کہ درخواست میں بتائے گئے فریقین کا بھی مکمل ایڈریس درج نہیں۔

رجسٹرارآفس نے اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی تھی، درخواست کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیساتھ کل سماعت کےلیے مقرر کردیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دائر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں