بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شہر کی 7 مزید سڑکوں پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر کی 7 مزید سڑکوں پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر کسی قسم کی تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائےگی، تجاوزات کےخلاف بڑا آپریشن شروع کیا جائےگا، انسداد تجاوزات اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کےلیے جدید ٹریفک نظام لایا جائیگا۔

پیر محمد شاہ نے کہا کہ ملینیئم مال اور ناگن چورنگی سے غیرقانونی رکشے ہٹادیے گئے، ایمپریس مارکیٹ سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے، اگلے مرحلے میں مزید 7 سڑکوں پررکشوں کی آمدو رفت پر پابندی عائد ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک انجینئرنگ بیورو کو دوبارہ فعال کردیا گیا ہے، خودکار چالان سسٹم آئندہ ماہ سے نافذ ہوجائیگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ ٹریفک انجینئرنگ بیورو مردہ ادارہ تھا، کے ڈی اے سے الگ کرکے دوبارہ متحرک کیا۔

دریں اثنا صدر الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ موبائل مارکیٹ میں پارکنگ کا سنگین مسئلہ ہے، جہانگیر پارک کے اطراف میں پارکنگ کی جگہ بنائی جاسکتی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں