بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ہاتھیوں نے طوفانی بارش کے دوران نگران کے گرد گھیرا بنالیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

تھائی لینڈ میں ہاتھیوں نے طوفانی بارش کے دوران نگران کے گرد گھیرا بنا لیا جس کی ویڈیو لوگوں کے دلوں کو چھو گئی۔

تھائی لینڈ میں جیسے ہی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تو دونوں ہاتھی نگران کی جانب لپکے اور اس کی حفاظت کی کوشش کرنے لگے۔

چیلرٹ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں نے اپنا رین کوٹ پہنا تو ہاتھی نے آہستہ سے مجھے چیک کیا اور پیار کرنے لگا جیسے مجھے کہہ رہا ہو کہ فکر مت کرو، سب ٹھیک ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک خوبصورت نہیں بلکہ جذباتی لمحہ تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نگران نے اسے گرفت میں لیا اور اسے بارش سے بھی بچایا۔

انہوں نے کہا کہ ہاتھی اگر کسی پر بھروسہ کرتے ہیں تو اس کے لیے فکرمند بھی رہتے ہیں، ہم ہاتھیوں کو اپنا دوست بھی سمجھ سکتے ہیں۔

چیلرٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کی نرم، مخلص خوبصورتی کا پتہ چل جائے گا۔ ان کے تاثرات کے ذریعے سے ہم خالص محبت کے حقیقی معنی کا مشاہدہ کرتے ہیں۔

وائرل ویڈیو کو 3.1 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں