اوٹاوہ : کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کی نئی کابینہ میں رکن پارلیمنٹ شفقت علی پہلے پاکستانی نژاد کینیڈین وفاقی وزیر بن گئے۔
کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو مارک کارنی حکومت نے ان کو کینیڈا کے ٹریژری بورڈ کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے دور حکومت میں اس عہدے پر خدمات انجام دینے والی جینیٹ پیٹی پاس ٹیلر کو کابینہ سے نکال دیا گیا ہے۔
شفقت علی نے اٹاوہ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، شفقت علی برامپٹن سے دوسری بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔
اوٹاوا سیٹیزن ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب کینیڈین وزیر اعظم مارک کورنی نے کابینہ اراکین کی تعداد بھی 39 سے کم کرکے 29 کردی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی بی سی اور سی ٹی وی کے لیے سیاسی پروگرام کرنے والے ایک صحافی ایون سولومن کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا وزیر بنایا گیا ہے۔
کینیڈین وزیر اعظم نے چار سال بعد میلانیا جولی کو خارجہ امور سے ہٹا کر صنعتی معاملات سونپ دیے جبکہ ان کی جگہ انیتا آنند کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔