شہر قائد کے بعد لاہور میں بھی ڈمپر موت بانٹنے لگے جس کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے جی ٹی روڈ آخری اسٹاپ کے قریب ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
1122 ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کی بریک فیل کے باعث پیش آیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع پر ہی فرار ہوگیا ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکالا اور انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اس کے علاوہ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے، عثمان انور نے کہا کہ سی ٹی او لاہور میں تیز رفتار سے گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائی کریں۔