کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم رہےگا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 79 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم اور خشک ہے، بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، پنجاب کے جنوبی اضلاع شدید گرم رہیں گے اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوہستان اور مانسہرہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس سے گرمی میں کمی آسکتی ہے۔